دینہ میں قصاب پانی لگا کر گوشت مہنگے داموں اور چربی والا فروخت کرنے لگے

دینہ (امجدسیٹھی)دینہ میں قصاب پانی لگا کر گوشت مہنگے داموں اور چربی والا فروخت کرنے لگے ،دینہ کی عوام نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران سے اپیل کی ہے کہ فلفور نوٹس لیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق دینہ میں ناقص اور مہنگے داموں گوشت فروخت ہونے لگا،موٹے گوشت کے ساتھ ساتھ چربی کا قیمہ بنا کر بھی عوام کو چونا لگایا جا رہا ہے اس کے علاوہ موٹے گوشت کو پانی لگا کر فروخت کیا جاتا ہے تاکہ گوشت کے وزن میں اضافہ ہو سکے ،گاہکوں کے پوچھنے پر قصاب ان سے بد تمیزی پر اتر آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ لینا ہے تو لو نہیں تو راستہ ناپو،دینہ کی عوام نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران سے فلفور نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قصابوں کی دوکانوں کو چیک کیا جائے اور خاص طور پر ان مشینوں کو جن میں انہوں نے پہلے سے چربی ڈال کر رکھی ہوتی ہے اور بعد میں اسی چربی میں عوام کو دھوکے سے قیمہ بنا دیا جاتا ہے ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow