دینہ کے گاؤں مدوکالس کے گورنمنٹ سکول کی ہیڈمسٹریس اور سٹاف کی نااہلی، قومی پرچم کی بے توقیری

دینہ (امجدسیٹھی)دینہ کے گاؤں مدوکالس کے گورنمنٹ سکول کی ہیڈمسٹریس اور سٹاف کی نااہلی، قومی پرچم کی بے توقیری،سکول ٹائم کے بعد اور چھٹی کے دن بھی پرچم لہرایا جانے لگا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کے مرکزی گاؤں مدوکالس کے گورنمنٹ گرلز ماڈل ایلیمنٹری سکول میں چھٹی کے بعد اور تعطیل کے دنوں میں بھی قومی پرچم اتارا نہیں جاتا،پرچم رات بھر لہراتا رہتا ہے،سکول کی ہیڈمسٹریس اور سٹاف کی نااہلی اور بے حسی کی وجہ سے قومی پرچم کی تذلیل ہو رہی ہے،ہیڈمسٹریس موصوفہ کو احساس ہی نہیں کہ سرکاری ٹائم کے بعد پرچم لہرانا،اس کو کھلا چھوڑ دینا جرم سے کم نہیں،عوامی حلقوں نے ایگزیکٹو آفیسر تعلیم جہلم مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر قومی پرچم کی بے توقیری کا نوٹس لیں۔

Leave a Reply

x

Check Also

لِلہ انٹر چینج پر پنڈدادنخا ن ٹو بھہ روڈ پر کا ر اور کیر ی ڈ بے میں شدید تصا دم

پنڈ دادنخان +ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان )لِلہ انٹر چینج پر پنڈدادنخا ن ٹو بھہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow