جہلم سمیت پورا ملک صحافیوں کے لئے دنیاء کا خطرناک ترین ملک بن چکا ہے ۔ ممبر صوبائی اسمبلی راحیلہ مہدی

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم سمیت پورا ملک صحافیوں کے لئے دنیاء کا خطرناک ترین ملک بن چکا ہے ، جہاں ظلم کے خلاف سوچ ، فکر، قلم ، اور کیمرے پر پہرے بٹھانے اور صحافیوں کے قتل عام کی سرپرست بدقسمتی سے حکومت ہے ، سیالکوٹ( گوہدپور) کے جلسہ میں وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کی صحافیوں کے بارے اشتعال انگیزخطاب اورگفتگو کے بعد ایک صحافی کا قتل حکومت کی صحافیوں کے بارے میں پائی جانے والی منفی سوچ کا ردِ عمل ہے ، لیگی وزیر کی صحافیوں پر یلغار نے لیگی چیئرمین کو صحافی کے قتل کا حوصلہ دیا ، اور پولیس قاتل پکڑنے کی بجائے لیگی قیادت کی خوشنودی حاصل کرنے میں مصروف ہے ۔ ، ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف راحیلہ مہدی نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ نوائے وقت کے ر پورٹر ذیشان اشرف بٹ کے بہیمانہ قتل پر دلی صدمہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا ہیلی کاپٹر جو مظلوم کے آنگن میں اترتا ہے وہ پرواز نہیں بھر رہا، آخر کار قوم کی امید کی آخری کرن چیف جسٹس آف پاکستان کو اس ہولناک خون کی ہولی کا نوٹس لینا پڑا، جبکہ اس کے برعکس پنجاب حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر گامزن ہیں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو چاہیے کہ ملک بھر کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے قانون سازی کروائیں تاکہ وطن عزیز کے صحافی بغیر کسی خوف و خطر کے صحافتی ذمہ داریاں ادا کر سکیں ۔

Leave a Reply

x

Check Also

لِلہ انٹر چینج پر پنڈدادنخا ن ٹو بھہ روڈ پر کا ر اور کیر ی ڈ بے میں شدید تصا دم

پنڈ دادنخان +ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان )لِلہ انٹر چینج پر پنڈدادنخا ن ٹو بھہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow