پرائیویٹ سکولز مالکان نے تعطیلات سے قبل والدین سے 3ماہ کی یکمشت فیسیں وصول کرنے کا نیا طریقہ ایجاد کر لیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +راجہ نوبہارخان)جہلم سمیت صوبہ بھر کے بڑے شہروں میں پرائیویٹ سکولز مالکان نے موسم گرما کی تعطیلات سے قبل والدین سے 3ماہ کی یکمشت فیسیں وصول کرنے کا نیا طریقہ ایجاد کر لیا، 2ماہ کی یکمشت فیس وصول کرنے اور محکمانہ کارروائی سے بچنے کے لئے چھٹیوں کی فیس ایڈوانس وصول کرنے کی پالیسیاں طے کرنے کا انکشاف ، سفید پوش والدین قرض لینے پر مجبور، محکمہ تعلیم کی طرف سے عائد پابندیاں کاغذی احکامات تک محدود ہوکر رہ گئیں ، ڈسٹرکٹ اتھارٹیز سمیت دیگر افسران کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ، تفصیلات کے مطابق جہلم سمیت پنجاب بھر کے بڑے شہروں کے پرائیویٹ سکولز مالکان نے موسم گرما کی تعطیلات سے قبل 3 ماہ کی ایڈوانس فیسیں وصول کرنے کی حکمت عملی طے کر لی، جس پر عمل کرتے ہوئے زیر تعلیم طلباء و طالبات کے والدین سے 2 ماہ کی یکمشت فیسیں وصول کی جائیں گی جبکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے موسم گرما کی چھٹیوں کی یکمشت 3 ماہ کی فیسیں وصول کرنے پر پابندی عائد ہے ، حکومت کی جانب سے ایک مراسلہ کے زریعے پرائیویٹ سکولوں کو 2 ماہ کی یکمشت فیس لینے سے بھی منع کررکھا ہے ، مگر محکمہ تعلیم کے سی ای اوز سمیت دیگر متعلقہ افسران کی نااہلی کیوجہ سے پرائیویٹ سکول مالکان بلاخوف و خطر مجبور اور بے بس والدین سے زبردستی 2 ماہ کی فیسیں یکمشت وصول کر نے کی ٹھان چکے ہیں جس کے باعث سفید پوش والدین قرض لینے پر مجبورہو جائیں گے ، زرائع کا کہنا ہے کہ 2 ماہ کی یکمشت فیس ادا نہ کرنے والے بچوں کو چھٹیوں کا کام نہ دینے اور امتحانات میں شامل نہ کرنے جیسے گھناؤنے ہتھکنڈے استعمال کرنے کا کہہ کر فیسیں وصول کی جائیں گی ۔ جبکہ شکایت کرنے والے والدین کے بچوں کو سکول سے ہی نکال دیا جاتا ہے ، جس کیوجہ سے وہ خاموشی اختیار کرنے پر مجبور ہیں ، اس حوالے سے بچوں کے والدین نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، سیکرٹری سکول ایجوکیشن سے مطالبہ کیاہے کہ غربت اور مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے غریب والدین جو دن رات محنت کرکے بمشکل اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کی جستجو میں لگے ہوئے ہیں ، انہیں پرائیویٹ سکولز مافیا کے ظلم وستم سے بچایا جائے اور غیر قانونی طور پر یکمشت 3 ماہ کی فیسیں وصول کرنے والے ایسے تمام پرائیویٹ سکولز مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ غریب اور سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے والدین اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر سکیں ۔

Leave a Reply

x

Check Also

لِلہ انٹر چینج پر پنڈدادنخا ن ٹو بھہ روڈ پر کا ر اور کیر ی ڈ بے میں شدید تصا دم

پنڈ دادنخان +ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان )لِلہ انٹر چینج پر پنڈدادنخا ن ٹو بھہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow