پنجاب پی ڈبلیوڈی یونین کا ماہانہ اجلاس مرکزی نائب صدر حاجی محمد افضل بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا

جہلم(چوہدری عابد محمود +راجہ نوبہارخان) پنجاب پی ڈبلیوڈی یونین کا ماہانہ اجلاس مرکزی نائب صدر حاجی محمد افضل بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں پی ڈبلیو ڈی کے محنت کشوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر محنت کشوں نے اپنے مسائل بارے قائدین کو آگاہ کیا، ملازمین کا کہنا ہے محکمہ کے افسران سرکاری ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ نجی کام بھی لے رہے ہیں ، جبکہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے ٹھیکیدار اپنے ملازمین سے کام کروانے کی بجائے سرکاری ملازمین سے کام لینا اپنا قانونی حق سمجھتے ہیں جس کیوجہ سے محنت کشوں میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے ۔ محنت کشوں کا کہنا تھا کہ کئی کئی ماہ تک عارضی ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے ملازمین کے چولہے ٹھنڈے ہو جاتے ہیں ۔ مرکزی نائب صدر حاجی محمد افضل بلوچ ذونل چیئرمین حاجی سرفراز ذونل چیئرمین ، چوہدری اسجد محمود ڈویژنل چیئرمین ، ملک ارشد محمودسب ڈویژنل چیئرمین و دیگر نے پی ڈبلیو ڈی کے مزدوروں کو یقین دلایا کہ محنت کشوں کے مسائل بارے اعلیٰ افسران کو آگاہ کیا جائیگااور محنت کشوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائیگا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری کام کرنا ہمارا فرض ہے نجی کاموں اور ٹھیکیداروں کے کاموں کے لئے محنت کشوں کو مجبور نہ کیاجائے ، اگر ٹھیکیداروں اور متعلقہ افسران نے روش تبدیل نہ کی تو احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔ جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ افسران پر عائد ہوگی۔

Leave a Reply

x

Check Also

لِلہ انٹر چینج پر پنڈدادنخا ن ٹو بھہ روڈ پر کا ر اور کیر ی ڈ بے میں شدید تصا دم

پنڈ دادنخان +ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان )لِلہ انٹر چینج پر پنڈدادنخا ن ٹو بھہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow