پولیس نے سماج دشمن عناصرکے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرلیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +افتخار الحق)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم عبدالغفار قیصرانی کی ہدایات پر پولیس نے سماج دشمن عناصرکے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 1عدد پسٹل 30بورمعہ 3روندبرآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تھانہ چوٹالہ کے محمد ادریس اے ایس آئی نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر189/17بجرم32/34ت پ تھانہ چوٹالہ میں برریمانڈ جسمانی ملزم محمد شفیق ولد محمد ولایت قوم جٹ سکنہ نکہ کلاں سے پسٹل 30بور معہ 3روند برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تھانہ سوہاوہ کے محمد بابر اے ایس آئی /پی ایچ پی نے دوران گشت پایا کہ ڈرائیورمظہر حسین ولد اکبر علی سکنہ نئی آبادی پیر کوٹ روڈ گھگھر منڈی گوجرانوالہ نے ہائی ایس نمبری LES/7575میں بدوں فٹنس سرٹیفکیٹ 3عدد گیس سلنڈر لگاکر ارتکاب جرم کیاہے۔جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تھانہ سول لائن کے سجاد حسین اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم مدثر نذر ولد محمد نذر سکنہ محلہ چشتیاں گلی نمبر 2جہلم سے 20عدد پتنگیں اور 11عدد دھاتی ڈور مختلف رنگوں کی برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow