صحافی ذیشان بٹ کے بہیمانہ قتل کے خلاف میڈیا ون جہلم کا احتجاج

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری علی شان)صحافی ذیشان بٹ کے بہیمانہ قتل کے خلاف میڈیا ون جہلم کا احتجاج شدید نعرے بازی ، ذیشان بٹ کے قاتلوں کو گرفتار کرو، مجرموں کو سرعام پھانسی دی جائے ، صحافیوں کا حکومت سے مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میڈیا ون جہلم کے چیئرمین سید اکرم حسین بخاری ، صدر ذوالفقار علی کاشف، جنرل سیکرٹری مرزا قدیر بیگ کی قیادت میں جہلم کی صحافی برادری نے سیالکوٹ سمبڑیال کے معروف سینئر صحافی ذیشان بٹ کے قتل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ، ریلی کی قیادت جنرل سیکرٹری جہلم پریس کلب ، سید اکرم حسین شاہ نے کی ریلی میں میڈیا ون کے صحافیوں کی کثیر تعداد نے پر امن ریلی میں شرکت کی ، ریلی جادہ چونگی جہلم سے شروع ہو کر جی ٹی روڈ جادہ چوک پر رکی ، جہاں صحافیوں نے ذیشان بٹ( شہید) کے قتل پر شدید احتجاج کیااور ن لیگی حکمرانوں کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر جنرل سیکرٹر ی جہلم پریس کلب نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ (ن) لیگی غنڈے نے نہتے صحافی پر گولیاں برسا کر اپنی قیادت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا ہے ۔ چیئرمین جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود نے لیگی چیئرمین کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے ڈی پی او سیالکوٹ کے خلاف سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر سینئر صحافیوں نے ذیشان بٹ کی مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرو جمیل کی دعاکرائی گئی ۔

x

Check Also

لِلہ انٹر چینج پر پنڈدادنخا ن ٹو بھہ روڈ پر کا ر اور کیر ی ڈ بے میں شدید تصا دم

پنڈ دادنخان +ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان )لِلہ انٹر چینج پر پنڈدادنخا ن ٹو بھہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow