جہلم سمیت ضلع بھر میں یوٹیلیٹی سٹوروں میں ضروری اشیاء ناپید ہوگئیں

جہلم(چوہدری عابد محمود +سیدمظہرعباس)جہلم سمیت ضلع بھر میں یوٹیلیٹی سٹوروں میں ضروری اشیاء ناپید ہوگئیں ، سفید پوش متوسط طبقہ کے افراد اشیاء خوردونوش کے حصول کے لئے بے پناہ مشکلات میں مبتلا ، یوٹیلیٹی سٹورز میں اس وقت گھی ، تیل ، چائے ، دال ، چاول اور دیگر اشیاء غائب، جس کی وجہ سے ضلع بھر میں موجود بیشتریوٹیلیٹی سٹورز بھوت بنگلوں کی منظر کشی کر رہے ہیں ، زرائع نے بتایا کہ سبسڈی کی مد میں حکومت واجبات ادا نہیں کر رہی ، جبکہ کمپنیوں نے یوٹیلیٹی سٹورز کی سپلائی بھی روک رکھی ہے ہے ، ادھر بعض ملازمین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ سال بجٹ میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیاگیا اس کی ابھی تک ادائیگی نہیں کی گئی ، جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ دسمبر میں لگنے والی ایک عدد انکریمنٹ بھی ابھی تک التواء کا شکار ہے ۔ملازمین کی تنخواہوں میں تاحال اضافی ایڈجسٹمنٹ نہیں ہو سکی ۔ جس کی وجہ سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر کام کرنے والے ملازمین میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ۔یوٹیلیٹی سٹورروں میں ضروری اشیاء تقریباً ناپید ہوچکی ہیں جس سے صارفین کو اشیاء خوردونوش کے حصول کے لئے بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔اس حوالے سے سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ محدود تنخواہوں میں یوٹیلیٹی سٹوروں سے اشیاء خوردونوش خرید کر مہینہ بھر کا راشن اکٹھا کر لیتے تھے ، موجودہ حکومت نے جان بوجھ کر محنت کش پالیسیاں اپنا رکھی ہیں جس کی وجہ سے یوٹیلیٹی سٹور جیسا منافع بخش ادارہ بھی آخری ہچکیاں لے رہاہے ۔

x

Check Also

لِلہ انٹر چینج پر پنڈدادنخا ن ٹو بھہ روڈ پر کا ر اور کیر ی ڈ بے میں شدید تصا دم

پنڈ دادنخان +ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان )لِلہ انٹر چینج پر پنڈدادنخا ن ٹو بھہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow