فیس بک پر فرضی اکاؤنٹ مسائل پیداکرنے لگے

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزا ذوالفقار علی)پچھلے چند ماہ سے سوشل میڈیا فیس بک پر فرضی اکاؤنٹ بنا کر معززین علاقہ، سیاست دانوں، سرکاری اداروں کے افسران سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے معززین کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کرکے انکی عزتیں اچھالی جارہی ہیں ، سائبر کرائم ایف آئی اے کی ذمہ داری ہونے کی وجہ سے متعلقہ پولیس نے خود کو مکمل طور پر بری الذمہ کررکھا ہے اور گھناؤنی حرکتیں کرنے والے افراد کیخلاف کارروائی میں غیر ضروری تاخیر کیوجہ سے فرضی اکاؤنٹ بنانے والے اور انکو چلانے اور انکی معاونت کرنے والے افراد کے حوصلے بڑھ چکے ہیں لاقانونیت کیوجہ سے شہریوں میں انار کی پھیل رہی ہے ، فرضی اکاؤنٹس سے گمراہ کن پروپیگنڈہ کیوجہ سے متاثرین اپنے مخالفین سمیت دیگر دوست احباب پر شک کرتے ہیں جس کے باعث بے شمار شریف لوگوں کے انتہائی خوشگوار تعلقات دشمنیوں میں بدل چکے ہیں اور جو ں جوں یہ کام بڑھ رہاہے ،کوئی بھی بڑا واقعہ رونما ہو سکتا ہے ۔حکومت کو چاہیے کہ بڑے شہروں میں یہ تفتیش ایف آئی اے کے سپرد کرے جبکہ چھوٹے اضلاع ، قصبوں ، تحصیلوں میں ایسے کیسوں کی تفتیش ضلعی پولیس کو سونپی جائے تاکہ خوشگوار تعلقات قائم رہیں اور دوستیاں دشمنیوں میں تبدیل نہ ہو سکیں ۔

x

Check Also

لِلہ انٹر چینج پر پنڈدادنخا ن ٹو بھہ روڈ پر کا ر اور کیر ی ڈ بے میں شدید تصا دم

پنڈ دادنخان +ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان )لِلہ انٹر چینج پر پنڈدادنخا ن ٹو بھہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow