شہری علاقوں کے سیوریج سسٹم کی بہتری کے لئے اربن سیوریج سکیم کے تحت کام جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم(چوہدری عابد محمود +افتخار الحق)ڈپٹی کمشنر جہلم کپٹن )ر( عبدالستار عیسانی نے کہا ہے کہ شہری علاقوں کے سیوریج سسٹم کی بہتری کے لئے اربن سیوریج سکیم کے تحت کام جاری ہے اس ضمن میں تمام متعلقہ محکموں کی کوآرڈی نیشن مکمل کی جاچکی ہے اور ترقیاتی کام مکمل ہونے کے بعد بلال ٹاؤن اور شہر کے دیگر علاقوں میں پانی کے نظام اور صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کے جا سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلال ٹاؤن اور جہلم فلڈ بند کے دورہ کرتے ہوئے کیا، انکا کہنا تھا کہ 1672 ملین روپے کی لاگت سے تعمیراتی منصوبہ فلڈ بند جہلم شہر کی ترقی میں کارآمد ثابت ہو رہا ہے ، انہوں نے بلال ٹاؤن کے سیورج نظام اور صفائی کی ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا اور ایم سی جہلم کو ہدایت دی کے صفائی کے انتظامات مکمل کے جائیں۔ شہر کے سیوریج سسٹم کی بحالی کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، بلدیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران پر زوردیا کہ عوامی وسائل اور حکومتی گرانٹ کا بہترین استعمال ہونا چاہیے اس منصوبہ سے شہر کے نکاسی آب کا درینہ مسائل عملی طور پرحل ہونا چاہییں۔انہوں نے کہا کہ اجتماعی عوامی مفادکے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے حوالہ سے درپیش مسائل اور رکاوٹیں ترجیحی بنیادوں پر دور کی جائیں تاکہ عوام کو حکومتی ترقیاتی کاموں کے ثمرات بروقت پہنچ سکیں۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow