جہلم کی چاروں تحصیلوں میں پرائس کنٹرول مانیٹرنگ سیل کا قیام کیا جا چکا ہے۔ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)ڈپٹی کمشنر جہلم کپٹن )ر( عبدالستار عیسانی کی ہدایت پر جہلم کی چاروں تحصیلوں میں پرائس کنٹرول مانیٹرنگ سیل کا قیام کیا جا چکا ہے ، تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول کے مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنانے اور روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی سرگرمیوں کی نگرانی کے مقصد سے دفتر اسسٹنٹ کمشنر جہلم، دفتر اسسٹنٹ کمشنر دینہ، دفتر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ اور دفتر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان میں مانیٹرنگ سیل بناے جا چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے کہا کہ روز مرہ ضرورت کی استعمال کی اشیاء کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے مجسٹریٹوں کو فعال اور متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ ان سیلز کا قیام ضروری تھا ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ سبزی و فروٹ منڈیوں میں اشیاء کی نیلامی کے وقت سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کی موجودگی لازمی ہو۔ مارکیٹ کمیٹی جو قیمتیں مقرر کرے اسی پر فروخت کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کی مقرر کردہ قیمتوں کی فہرستیں آویزاں کی جایں، اور رمضان کے دوران اشیاء کی قیمتوں کے کارڈ نمایاں جگہ پر آویزاں کئے جائیں گے اور عوام کی آسانی کیلئے مقررہ کردہ نرخ الیکٹرانک بورڈز لوکل میڈیا اور لوکل کیبل نیٹ ورک پر نشر کئے جائیں گے۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow