اللہ کا احسان ہے کہ اس نے اپنے وصف کے لئے ہمیں چنا ۔ سیشن جج جہلم

سوہاوہ ( احسن وحید ) اللہ کا احسان ہے کہ اس نے اپنے وصف کے لئے ہمیں چنا ۔ سیشن جج جہلم تفصیلات کے مطابق سالانہ سپورٹس فیسٹول کی دوسری تقریب تقسیم انعامات سوہاوہ بار میں منعقد ہوئی جس میں سیشن جج جہلم ، ایڈیشنل سیشن جج سوہاوہ ، سنیئر سول جج جہلم ، سول جج اور فیملی جج سوہاوہ سمیت راولپنڈی کے ججز اور پنجاب بار کونسل اور ہائی کورٹ بار کے صدر اور جنرل سیکرٹری ڈی ایس پی سوہاوہ نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد سالانہ سپورٹس فیسٹول کے میچز بیڈ منٹن ، ٹیبل ٹینس اور ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے رنر اور ونر ز میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ تقریب سے سیشن جج جہلم ، سنیئر سول جج جہلم ،صدر اور جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار راولپنڈی نے خطاب کیا تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے سیشن جج جہلم نے کہا کہ راولپنڈی کی بار پاکستان کی بہتر
ین بارز میں سے ہے انہوں نے کہا کہ بار اور بینچ کا نفیس سا رشتہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ وکیل بھی اللہ کی ایک صفت ہے سارا نظام سائل کے لئے ہے بعض دفعہ غلطی ہو جاتی ہے کہ ہم سائل کو بھول جاتے ہیں ۔ انصاف پتا نہیں ہم کرتے ہیں یا نہیں کرتے لیکن اللہ کا احسان ہے کہ اس نے اپنے وصف کے لئے ہمیں چنا ہے آپ سب پر بھی اللہ تعالیٰ اپنا فضل اور رحم کریں ۔میرے دروازے ہر کسی کے لئے ہر وقت کھلے ہیں میرے پاس چھپانے کے لئے بھی کچھ نہیں اور شرمندگی کے لئے بھی کچھ نہیں ہے کمیونکیشن گیپ ہمارے درمیان میں نہیں ہونا چاہے

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow