شہید صحافت ذیشان اشرف بٹ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان

ٹو بھ(ملک ظہیر اعوان )شہید صحافت ذیشان اشرف بٹ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھیں گے گولیوں اور دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ،تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان کے زیراہتمام سمڑیال پریس کلب کے صدر ذیشان اشرف بٹ کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی ریلی پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان سے شروع ھو کرکشیمر چوک پر اختتام پذیر ہو گئی جہاں پر احتجاج جلسہ کیا گیا اس موقع پر صدر تحصیل پریس کلب اختر آرائیں نے کہا کہ ذیشان اشرف بٹ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے نیر اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ذیشان اشرف بٹ کا قتل حکومت کی نہ اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ذیشان اشرف بٹ نے واقعہ سے پہلے تمام اداروں کو بروقت اطلاع دے کر اپنی ذمہ داری ادا کی مگر انتظامیہ کی ہٹ دھرمی اور بے حسی سے قاتلوں نے اس کو بے دردی سے قتل کر دیا اسد بخاری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے یونس شہباز نے قرار داد پیش کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ذیشان اشرف بٹ راجہ اعجاز سمیت صحافتی فرائض کے دوران شہید ھونے والے صحافیوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

x

Check Also

لِلہ انٹر چینج پر پنڈدادنخا ن ٹو بھہ روڈ پر کا ر اور کیر ی ڈ بے میں شدید تصا دم

پنڈ دادنخان +ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان )لِلہ انٹر چینج پر پنڈدادنخا ن ٹو بھہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow