بھٹو کالونی پنڈی سید پور سے جواں سالہ لڑکی کو گھر سے بھگا کر لے جانے والا تشددسے ہلاک

پنڈ دادنخان (ملک ظہیر اعوان )بھٹو کالونی پنڈی سید پور سے جواں سالہ لڑکی کو گھر سے بھگا کر لے جانے والا پرانی پنڈی ضلع منڈی بہاؤالدین کا رہائشی ابوبکر جلالپو شریف کے قریب عباس نگر میں ٹریفک رش میں پھنس گیا اور اس نے موٹر سائیکل روک لی اطلاع ملنے پر پیچھے سے لڑکی کے رشتہ دار پہنچ گئے جہنوں نے اس پر تشدد کیا اور وہ شدید زخمی ہو گیا شدید زخمی حالت میں اسے رورل ہیلتھ سنٹر جلالپور شریف پہنچایا گیا جہاں سے ڈسٹرکٹ ہسپتال جہلم بعد ازاں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جس پر تھانہ جلالپو شریف نے اپنی مدعیت میں پنڈی سید پور کے رہائشی ،لیاقت ،آصف ،محمد الطاف او ر محمد امتیاز کے خلاف دفعہ324کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور زخمی ابو بکر سے30بور پسٹل بھی برآمد کر لیا،تا ہم شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ابوبکر ساکن پرانی پنڈی منڈی بہاؤالدین راولپنڈی ہسپتال میں دم توڑ گیا اور پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف دفعہ302کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملز مان کو گرفتار کر لیا ہے

x

Check Also

لِلہ انٹر چینج پر پنڈدادنخا ن ٹو بھہ روڈ پر کا ر اور کیر ی ڈ بے میں شدید تصا دم

پنڈ دادنخان +ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان )لِلہ انٹر چینج پر پنڈدادنخا ن ٹو بھہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow