کالادیو میں ڈکیتی کی نیت گھر میں سے داخل ہونے والے خاتون سمیت دو افراد گرفتار

جہلم(عامر کیانی)کالادیو میں ڈکیتی کی نیت گھر میں سے داخل ہونے والے خاتون سمیت دو افراد گرفتار،تین بھاگنے میں کامیاب،خاتون نے دروازہ کھٹکھٹایااور اندر داخل ہو گئی گھر والوں کے شور کرنے پر بھاگ گئے ،تعاقب کرنے پر پولیس نے خاتون سمیت دو پولیس کے شکنجے میں آگئے،گرفتار ملزمان سے پسٹل بھی برامد متعدد وارداتوں کے انکشاف متوقع،پولیس۔،یہ منظم ڈکیت گینگ ہے جو خاتون کی مدد سے گھروں میں دستک کروا کے کسی بہانے سے گھر میں داخل ہوتے ہیں اور ڈکیتیاں کرتے ہیں،پولیس،،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور باقی ملزمان کے خلاف چھاپے مارنے شروع کر دیے،تفصیلات کے مطابق جابر عباس ولد سردار خان نے تھانہ صدر پولیس کو تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں اپنی ہمشیرہ کے گھر کالادیو موجود تھاکہ دروازے پر دستک ہوئی بھانجے نے دروازہ کھولا تو یکدم سے نوجوان عورت اور اسکے پیچھے مسلح شخص زبردستی اندر داخل ہوگئے جنکے آتے ہی بچوں اور ہمشیرہ نے شور مچانا شروع کر دیا جس پر عورت اور مرد گھبرا کر باہر بھاگ گئے اور شور کی آواز سب کر باہر اور بھی لوگ جمع ہو گئے جنکو مسلح شخص نے للکارہ کے کہ جو نزدیک آیا اسے جان سے مار دوں گا اسی دوران ایک سفید رنگ کی کار LEF ۔7435 وہاں آکر رکی جس میں پہلے ہی 3 سے 4 نوجوان تھے جو مندرجہ بالا مرد اور عورت کار میں بیٹھ گئے اور ڈرائیور گاڑی بھگا کر چکدولت کی جانب روانہ ہو گیا آج تک اپنے طور پر پتہ کروایا کہ نوجوان عور ت جو پہلے گھر میں داخل ہوئی اس عورت کا نام لبنیٰ مرزا دختر محمد رفیق سکنہ مشین محلہ نمبر 3 اور اسکے مسلح ساتھی شوکت علی ولد محمد اسماعیل سکنہ نڑھ کہوٹہ جبکہ کار ڈرائیور افتخار سکنہ کھرالا ،کار میں سوار افراد ،تنویر سکنہ سرائے عالمگیر شیخ ابرار سکنہ بلال ٹاون ۔کے خلاف قانونی کاروئی کی جائے،پولیس کے مطابق یہ منظم گینگ ہے جو خاتون کی مدد سے گھروں میں داخل ہوتے ہیں اور گھر والوں کو اسلحے کی مدد سے یرغمال بناکر ڈکیتیاں کرتے ہیں پولیس نے تمام ملزمان پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow