تحصیل پنڈ دادنخان کے تھانہ لِلہ میں بطور قومی رضا کارزندگی بھرنوکری کے بعد بھی مسائل کا شکار

پنڈ دادنخان +ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان )چالیس سال تک محکمہ پولیس کے ساتھ تحصیل پنڈ دادنخان کے تھانہ لِلہ میں بطور قومی رضا کار خدمات سر انجام دینے والا شیر دل نوجوان اب بڑھاپے کو پہنچ گیا ،ساری جوانی عوامی خدمت گار کے طور پر گذار دی اور پوری عمر پولیس اہلکاروں کے ساتھ شانہ بشانہ چلتے ہوئے بسر ہو گئی، پولیس اہلکار ہزاروں روپے پرکشش تنخوائیں وصول کرتے رہے لیکن اپنی جوانی خدمت خلق کے نام پر قربان کرنے والا صرف اعزاز کے چند روپوں محافظ کا کردار ادا کرتا رہا ،آج وہ بہادر و دلیر نوجوان بڑھاپے کی عمر میں پہنچ گیاہے لیکن بالکل بے سہارا ہو چکا ہے بوڑھی بیوی او ر نوجوان بیٹی کا بوجھ بھی اس کے کندھوں پر ہے لیکن اب وہ اپنا بوجھ اٹھانے کے بھی قابل نہیں ،بنیائی ختم ہو چکی ہے، آنکھوں کے آپریشن کے بعد اب صرف ایک آنکھ سے معمولی دکھائی دیتا ہے، چھڑی کا سہارا لے کر چلنے والا اب دانتوں سے بھی محروم ہو چکا ہے ، اب سکے ناتواں کندھے بیوی اور بیٹی کا تو کیا اپنا بوجھ اٹھانے کے قابل بھی نہیں رہے ،حکمرانوں کے آگے ہاتھ پھیلا پھیلا کر اور اپیلیں کر کر کے تھک ہار کر اب ڈی پی او جہلم حافظ عبدالغفار قیصرانی ،آر پی او راولپنڈی اور آئی جی پنجاب کے آگے جھولی پھیلا کر اپنی جوانی کی بھیک نہیں بلکہ بڑھاپے کا سہارا مانگتا ہے ،سید رسول راجہ ولد غلام رسول راجہ ساکن لِلہ شریف کی اب اپنے محکمہ کے افسران سے آخری گذارش ہے کہ میری پولیس فنڈز سے ماہانہ بنیادوں پر مالی امداد کی جائے یا بیت المال سے میرااعزاز یہ مقرر کرایا جائے یا کسی بھی طرح میری مدد کی جائے تا کہ میں باقی مانندہ بڑھاپے کی زندگی عزت سے گذار سکوں ۔

 

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow