پنڈدادن خان گورنمنٹ چوہدری یامین باگڑی ٹیکنکل کالج پنڈدادن خان میں سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح

پنڈ دادنخان ( ملک ظہیر اعوان )پنڈدادن خان گورنمنٹ چوہدری یامین باگڑی ٹیکنکل کالج پنڈدادن خان میں سپورٹس فیسٹیول کے افتتاح کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں کالج ہذا کے طلبہ اور ان کے والدین کے علاوہ تحصیل بھر سے سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔تقریب کے مہمانان خصوصی ریجنل انچارج راولپنڈی ڈویژن شیراز احمد لودھی اورزونل چیف ٹیوٹا تھے ، دیگر شرکا میں چوہدری یامین باگڑی ، پرنسپل جی سی ٹی جھلم شیخ عارف ۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان سید مجاہد عباس اور بلال نذر گوندل شامل تھے ۔تلاوتِ کلام پاک کے بعد اپنے خطاب میں شیراز احمد لودھی نے کہا کے تحصیل پنڈدادن خان میں آکر خوشی محسوس ہوئی ۔ کالج کی بلڈنگ اور ماحول قابل رشک ہے اور بلڈنگ کی مزید تزین و آرائش کیلئے 5کروڑ روپے کا فنڈ ریلیز ہو چکا ہے مزید تعمیراتی کام کیلئے مقامی کمیونٹی کے افراد کو نگرانی اور جلد تکمیل کے لئے شامل کیا جائے
گا۔مقامی کالج کے طلبا نے سپورٹس فیسٹیول کے آغاز پر خوشی کے اظہار کے طور پر ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور توقع ظاھر کی کہ کالج ہذا کی فٹبال ٹیم انشااللہ پورے ڈویژن میں ٹاپ کرے گی جبکہ باقی کھیلوں میں بھی پنڈدادن خان جی سی ٹی نمایاں کارکردگی پیش کرے گا ۔اس موقع پر معروف سماجی ،رفاعی و سیاسی شخصیت چوہدری یامین باگڑی نے کرکٹ اور فٹبال ٹیموں کو کھیلوں کا سامان ذاتی پر دینے کا اعلان کیا ،اس کے علاوہ ٹورنا منٹ کیلئے اراضی دینے اعلان بھی کیا علاوہ ازیں کالج کے بھترین سپورٹس مین چوہدری صہیب اور اچھی کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں میں انعامات شیلڈ اور سپورٹس کٹس تقسیم کی گئیں۔

 

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow