قیام پاکستان میں گجر قبیلہ کی گراں قدر خدمات ہیں۔چوہدری حسن مصطفیٰ،چوہدری سہیل عزیز

جہلم(سٹا ف رپورٹر)قیام پاکستان میں گجر قبیلہ کی گراں قدر خدمات ہیں،انشاء اللہ استحکام پاکستان کیلئے ہم ہرطرح کی قربانی دیں گے ،ان خیالات کااظہار نومنتخب مرکزی صدرگجریوتھ فورم فورم پاکستان چوہدری افتخار برسانے جہلم گجر یوتھ فورم کے ایک وفد سے دوران ملاقات کیا، اس موقع پرجہلم گجریوتھ فورم کے چیئرمین چوہدری حسن مصطفیٰ سرپرست چوہدری سہیل عزیز،بانی چوہدری ظہیرگجر،چوہدری ارسل الیاس ودیگرموجودتھے، چوہدری افتخار برسا نے کہا کہ پاکستان کانام ہمارے بزرگ چوہدری رحمت علی نے دیا،اورانہوں نے ہندوستان کے تین مسلمان ملکوں کانقشہ پیش کیا، تحریک پاکستان اورقیام پاکستان میں انکی جدوجہد کونظراندازنہیں کیاجاسکتا، انشاء اللہ انکاجسد خاکی پاکستان لائیں گے کیونکہ وہ ہمارے قومی ہیروہیں۔انہوں نے کہا کہ گجریوتھ فورم پاکستان تعصب سے بالا ترہوکر تعلیم کے شعبہ گراں قدرخدمات سرانجام دے رہی ہے اوریہ ایک فلاحی تنظیم ہے ،انشاء اللہ اس سلسلہ کوجاری رکھی گے اورتمام اضلاع کی تنظیموں کاتعاون بھی چاہیے کیونکہ آپ کے تعاون سے ہم اوربہتر طریقہ سے اپنی ذمہ داریاں نبھا سکیں گے ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow