الحاج راجہ غلام اکبر منڈاھڑ کی نمبر داری پکی کر دی اور مخالفین کی طرف سے کی گئی اپیل خارج کر دی

ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان )تحصیل پنڈ دادنخان کی یونین کونسل احمد آباد کے گاؤں “پنوار” کے معروف نمبرداری کیس کا فیصلہ ہو گیا ،کمشنر راولپنڈی نے الحاج راجہ غلام اکبر منڈاھڑ کی نمبر داری پکی کر دی اور مخالفین کی طرف سے کی گئی اپیل خارج کر دی ،منڈاھڑ میں جشن کا سماں،مبارک بادوں کا تانتا بندھ گیا ،کچھ عرصہ قبل الحاج راجہ غلام اکبر منڈاھڑ نے “پنوار” گاؤں کی نمبر داری کے لئے ڈی سی جہلم کو درخواست دی تھی ،جس پر محکمہ مال نے تمام تقاضے پورے کرتے ہوئے انھیں نمبر دار بنا دیا ،جس پر گاؤں پنوار کے چند لوگوں نے اعتراضات لگائے اور کمشنر راولپنڈی کے دفتر میں اپیل درج کر دی جو کہ کل بروز جمعرات کو خارج ہو گئی اور الحاج راجہ غلام اکبر منڈاھڑ پکے نمبردار بن گئے جس پر ٹھیکیدار ملک امیر مختار اعوان ،سابق کونسلر اللہ بخش جنیانہ و دیگر افراد نے انھیں مبارک باد پیش کی ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow