نئی حلقہ بندیاں میونسپل کمیٹی جہلم کی حدود کو حلقہ این اے66میں شامل کردیاگیا

جہلم(محمد شہباز بٹ+ چوہدری عابد محمود +راجہ نو بہار خان) نئی حلقہ بندیاں میونسپل کمیٹی جہلم کی حدود کو حلقہ این اے66میں شامل کردیاگیا نئی حلقہ بندیوں میں عجیب و غریب صورتحال پر سیاسی شخصیات اور عوامی حلقے اضطرابی میں مبتلا سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ متعدد ووٹرز نے بھی اعتراضات دائر کرنے کیلئے سوچ بچار شروع کردی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی مردم شماری کے بعد ضلع جہلم سے صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کم ہونے کے بعد ابتدائی طور پر نئی حلقہ بندیوں کی تفصیل جاری کردی ہے جس کے مطابق حیہ این اے66سابقہ این اے62میں ووٹرز کی تعداد چھ لاکھ 76ہزار 537رکھی گئی ہے جس کا حدود رقبہ تحصیل سوہاوہ تحصی دینہ قانون گو حلقہ کالاگجراں کے ساتھ میونسپل کمیٹی جہلم کی حدد بھی شامل کی گئی ہے قومی اسمبلی کے سابقہ حلقے این اے63اور موجودہ این اے67سے میونسپل کمیٹی جہلم کی حدود کو نکال کر این اے66سابقہ این اے62میں شامل کردیاگیا ہے میونسپل کمیٹی کے علاوہ تحصیل جہلم اور تحصیل پنڈدادنخان کا حدود اربعہ این اے67میں شامل ہوگا اس حلقہ میں ووٹرز کی تعداد پانچ لاکھ 46ہزار113رکھی گئی ہے صوبائی حلقوں میں پی پی24ختم کردیاگیا ہے پی پی25میں تحصیل سوہاوہ تحصیل دینہ شامل ہے جس میں سے قانون گو حلقہ دھریالہ نکال دیاگیا ہے پی پی26میں دھریالہ تحصیل جہلم شامل ہیں ان میں سے قانون گو حلقہ داراپور ممیان اور چوٹالہ کو نکال کر پی پی27میں شامل کردیاگیا ہے پی پی27میں قانون گو حلقہ داراپور پٹوار سرکل جہلم قانون گو حلقہ چوٹالہ ممیان اور تحصیل پنڈدادنخان شامل ہے پی پی25میں ووٹرز کی تعداد چار لاکھ سولہ ہزار آٹھ پی پی26میں چار لاکھ63ہزار بارہ جبکہ پی پی27میں ووٹرز کی تعداد چار لاکھ چودہ ہزار 730رکھی گئی ہے نئی حلقہ بندیوں کے بعد جہلم شہر کو این اے66میں شامل کرکے این اے67سے نکالنے پر سیاسی و سماجی شخصیات نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے نئی حلقہ بندیوں کو چیلنج کرنے کیلئے صلاح مشورے شروع کردیئے ہیں۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow