ڈی پی او جہلم حافظ عبدالغفار قیصرانی کی تھانہ لِلہ کے علاقہ ٹوبھہ میں کھلی کچری

پنڈ دادنخان +ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان ،فوٹو تیمو ر ملک )پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو ختم کرنا چاہتا ہوں اور آپ سے رابطے بحال رکھنا چاہتا ہوں ،دور دراز کے علاقوں میں کھلی کچہریاں لگانا دراصل آپ لوگوں سے ملاقات کا بہانہ ہے جس سے آپکے ساتھ آمنے سامنے باتیں بھی ہوجاتی ہیں اور آپکے مسائل حل کرنے میں آسانی پیدا ہوتی ہے تحصیل پنڈ دادنخان کے عوام ،صحافی ،چئیرمین ،وائس چئیرمین ،کونسلرز اور دیگر سب لوگ بہت اچھے ہیں جو مجھ سے ہمیشہ رابطے میں رہتے ہیں جب بھی آپکا کوئی کام ہو ڈائریکٹ مجھ سے رابطہ کریں مجھے ملنے کے لئے سفارش کی کوئی ضرورت نہیں کسی بھی ناانصافی و زیادتی کے لئے بلاجھجک میرے دفتر میں آئیں انشاء اللہ آپ کو انصاف ملے گا میرے دفتر کے دروازے ہر وقت آپکے لئے کھلے ہیں، کسی جھوٹے شخص کے ساتھ کھڑے نہ ہوں اور نہ ہی جھوٹی گواہی دیں ہمیں ظالم کا ہاتھ روکنا ہو گا اور مظلوم کا ساتھ دینا ہو گا تحصیل پنڈ دادنخان کے حوالہ سے میں مطمن ہوں یہاں کرائم کی شرح بہت کم ہے ،پرامن علاقہ ہے جبکہ یہاں ڈی ایس پی پنڈ دادنخان سیف الرحمن ،ایس ایچ او تھانہ لِلہ ملک امیر خان ،ایس ایچ او پنڈ دادنخان عبدالغفور بٹ ،ایس ایچ او جلالپور شریف ملک ذوالفقار اور دیگر افسران بہت اچھا کام کر رہے ہیں خاص کر ایس ایچ او تھانہ لِلہ ملک امیر خان کو عوامی مسائل حل کرنے پر خصوصی طور پر شاباش دیتا ہوں تاہم مجھے سفارش کے بغیر ملنے کا پیغام گھر گھر پہنچائیں تا کہ بے آسرا لوگوں کا سہارا بن سکوں ،انشاء اللہ ہر کام میرٹ پر ہو گا برابری کی سطح پر صلح کا ہونا نہایت احسن اقدام ہے ،لیکن ظلم کرنے والوں کو سزاد ضرور ملنی چائیے ،ان خیالات کا اظہار ڈی پی او جہلم حافظ عبدالغفار قیصرانی نے تھانہ لِلہ کے علاقہ ٹوبھہ میں منعقدہ کھلی کچری میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی پنڈ دادنخان سیف الرحمن ،ایس ایچ ا و تھانہ لِلہ ملک امیر خان ،ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان عبدالغفور بٹ ،سب انسپکٹر تھانہ لِلہ راجہ آصف ،اے ایس آئی ملک محمد عنصر حطار ،حوالدار محمد اسلم عثماں شریف ،نائب محرر محمد آصف ،سب انسپکٹر عبدالرحمن و دیگر اہلکاران بھی موجود تھے تقریب کے اختتام پر ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی نے سنئیر صحافی آصف حیات مرزا اور عوام دوست گروپ کے راہنما غلام مصطفے مٹھو کو پولیس کی طرف سے خصوصی اسناد دیں دریں اثناء چوہدری محمد رضوان انجم بھلہ ،چئیرمین کندوال ملک امجد اعجاز جھاٹلہ ،چئیرمین لِلہ چوہدری اسد بشیر اللہ ،صدر پریس کلب چوہدری اختر ارائیں ،حکیم سید اختر علی شاہ بخاری ،چوہدری طاہر ارشاد ،سلیم باگڑی ،بابا صادق ،ملک ظہیر اعوان بیورو چیف اوصاف اسلام آباد ،آصف حیات مرزا ،غلام مصطفے مٹھو ،کونسلر انور گوندل ،کونسلر راجہ فیاض ،وائس چئیرمین ٹوبھہ راجہ ثقلین بھیلووال ،کونسلر ملک عبدالعزیز ،کونسلر صوبیدار محمد افضل ،سابق کونسلر چوہدری محمد اسلم بھلہ ،حاجی محمد ولایت مجھیال ،چوہدری ظفر ٹاؤری ،غلام رضا مٹھو نمبر دار ،سابق ناظم ٹوبھہ راجہ عبیداللہ کھوکھر ،راجہ پائندہ خان ،بابا شیر محمد ٹھوٹھا پنڈ دادنخان ،سیکرٹری ملک مختار سروبہ ملک مشتاق سروبہ،وائس چئیرمین چوہدری اکرام لِلہ ،محمد محمود لِلہ سمیت سینکٹروں افراد نے کھلی کچہری میں شرکت کی ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow