متحدہ محاذ اساتذہ پاکستان نے ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +راجہ نو بہار خان)متحدہ محاذ اساتذہ پاکستان نے ملک بھر کے اساتذہ کے بڑھتے مسائل کے پیش نظر 16مارچ سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت پاکستان سمیت چاروں صوبائی حکومتوں کو 15نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ بجھوادیااور کہاہے کہ اگر حکومت نے سنجیدگی کا رویہ اختیار نہ کیااور اساتذہ کے مطالبات کو تسلیم نہ کیاتو پھر اس بار ہم بھی اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ، اب وقت آگیاہے کہ تمام اساتذہ ایک ہوکر تحریک کو کامیاب بنائیں اور حکومت کے خلاف بڑی جنگ کے لیے سروں پر کفن باندھ لیں۔اس امر کا فیصلہ متحدہ محاذ اساتذہ پاکستان کے گورنمنٹ بوائز H/S زرعی فارم راولپنڈی میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں کیاگیا۔جس کی صدارت متحدہ محاذ اساتذہ پاکستان کے سینئر راہنما PTU کے مرکزی صدر ڈاکٹر Imtiaz Ahmed Abbasi نے کی. جب کہ اجلاس میں متحدہ محاذ اساتذہ کے مرکزی سیکرٹری جنرل سکندرعلی جتوئی نے خصوصی شرکت کی۔ جب کہ ملک بھرکے اساتذہ تنظیموں کے راہنما?ں جن میں سردار عارف شاہین ، بشیر وڑائچ ، بشیرکورائی ، چورہدی سرفراز، رانا لیاقت ، چوہدری صفدر(مرکزی صدر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن) ، سراج خان چمکنی؛ راجہ Tahir Mehmood مرکزی چئیرمین PTU؛ چودھری Daud Khan مرکزی جنرل سیکرٹری SES ٹیچرز ایسوسی ایشن Shahid Mubarik Raja صدر PTU ضلع راولپنڈی؛ Mumtaz Ahmed Abbasi میڈیا کوارڈینیٹر PTU راولپنڈی؛ امجد گوندل؛ Waheed Haider جنرل سیکرٹری PTU ضلع جہلم؛ Zahid Sabir Satti؛ عظمت عباسی اور ساجد عباسی اور دیگر اساتذہ راہنماؤں نے شرکت کی ، اجلاس میں تیار کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ میں چاروں صوبوں بشمول وفاق، گلگت ، اور کشمیر میں یکساں نصاب تعلیم ، یکساں سروس سٹرکچر، پرائمری ٹیچر کو 14واِں، ایلمنٹری ٹیچر کو 16واں اور سیکنڈری ٹیچرکو 17واں سکیل دینے کا مطالبہ کیاگیا، اسی طرح ملک بھرکے اساتذہ کو ٹائم سکیل، پے کمیٹی کی سفارشات کے مطابق تنخواہ میں سو فیصد اضافے ، موجود پے سکیل پر ہاوس رینٹ ،تنخواہ کے 25فیصد کو میڈیکل الاونس یا ہیلتھ انشورنس سیکم ، بی ایف کی مد میں اکٹھی ہونے والی رقم سے ہاوسنگ سکیم ، تقرریوں میں اساتذہ کے بچوں کے لیے 20فیصد کوٹے کو مختص ، ریٹائرمنٹ پر گروپ انشورنس کی رقم کی ادائیگی ، پروفیشنل تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے بچوں کے لیے الگ سے کوٹہ ، سیاسی مداخلت کا خاتمہ ، حقیقی میرٹ کے نظام کو نافذ،تمام سرکاری ملازمین(بشمول اعلیٰ ترین افسران) کو اپنے بچے سرکاری سکولوں میں داخل کروانے ، اور 2001سے ختم کی جانے والی اضافی انکریمنٹ کی بحالی شامل ہیں ،اساتذہ راہنما?ں کا کہناتھاکہ اگر حکومت نے اگلے دس دنوں میں مطالبات کو تسلیم نہ کیاتوپھر 16مارچ سے تحریک کاآغاز کردیاجائے گا، 16مارچ کو مراد جمالی بلوچستان میں ، 19مارچ کو گھوٹگی سندھ ، 22مارچ کو مظفر آباد، 9اپریل کو پشاور ، 10اپریل کو ملک بھرکے ہر ضلعی ہیڈکوارٹرمیں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے جس کے بعد 17اپریل کو اسلام آباد پریس کلب سے پارلیمنٹ ہاوس تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے اس وقت تک دھرنا دیں گے۔ PTU ضلع راولپنڈی نے پاکستان بھر اور آزاد کشمیر سے تشریف لانے والے تمام اساتذہ راہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow