جہلم گو رنمنٹ گرلز اسلامیہ ہائیر سکینڈری سکول میں فرضی سکول کونسل اور بے ضابطگیاں

جہلم(راجہ نوبہارخان)جہلم گو رنمنٹ گرلز اسلامیہ ہائیر سکینڈری سکول میں فرضی سکول کونسل اور بے ضابطگیاں ،عوامی سماجی حلقوں کی بے ضابطگیوں اور بوگس سکول کونسل کے نام پرلوٹ مار کی انکوائری کروانے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق گو رنمنٹ گرلز اسلامیہ ہائیر سکینڈری سکول میں پرنسپل نے فرضی سکول کونسل قائم کررکھی ہے جس میں بہت سی بے ضابطگیاں اور کرپشن کے شکوک و شہبات پائے جاتے ہیں۔سکول کی سابقہ پرنسپل نے سکول میں طالبات کے لئے نماز کی ادائیگی کے لئے مسجد بھی تعمیر کروائی لیکن موجودہ پرنسپل نے مسجد کا نصف حصہ ختم کرکے اسے کمرہ جماعت میں تبدیل کردیا ہے جس پر سکول کی طالبات اور دینی حلقوں میں پرنسپل کے خلاف شدید غم و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے ۔ عوامی سماجی حلقوں نے سیکرٹری سکول ،ڈپٹی کمشنر جہلم جہلم اور سی ای او ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول میں کھیلوں کے سلسلے میں جتنے انعامات خریدے گئے اور کھلاڑیوں نے جہاں جہاں سفر کیا اور سکول ہذا میں کھیلوں کے سلسلے میں جتنے بھی پروگرامز کا انعقاد ہوا 2013 سے اب تک اس کا آڈٹ کرایا جائے اس مد میں بھی بہت سی مالی بے ضابطگیوں کا شبہ پایا جاتا ہے جس کا آڈٹ ہونا انتہائی ضروری ہے اورسکول کونسل میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر انکوائری کروائی کی جائے ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow