جہلم پنجاب پی ڈبلیوڈی سی بی اے یونین کا ماہانہ اجلاس مرکزی نائب صدر حاجی محمد افضل بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا

جہلم(چوہدری عابد محمود +راجہ نوبہارخان)جہلم پنجاب پی ڈبلیوڈی سی بی اے یونین کا ماہانہ اجلاس مرکزی نائب صدر حاجی محمد افضل بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں پی ڈبلیو ڈی کے محنت کش کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر محنت کشوں نے اپنے مسائل بارے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ پچھلے 4 ماہ سے کنٹریکٹ ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئی جس کی وجہ سے پی ڈبلیوڈی میں کام کرنے والے محنت کشوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں ، متعدد مرتبہ افسران کو تنخواہوں کی ادائیگی بابت تحریری و زبانی طور پر مطلع کر چکے ہیں ، لیکن 4 ماہ کا قلیل عرصہ گزرجانے کے باوجود تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں ، محنت کشوں کا کہنا تھا کہ ٹھیکیدار اپنے زاتی ملازمین سے کام کروانے کی بجائے پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین سے کام لیتے ہیں ، جو کہ کنٹریکٹ ملازمین کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی اور زیادتی ہے محنت کشوں نے پی ڈبلیو ڈی کے افسران سے مطالبہ کیا کہ جہلم پی ڈبلیوڈی دفتر میں نافذ جنگل کے قانون کے خاتمے کے لئے افسران کردار ادا کریں تاکہ محنت کشوں کو زاتی ملازم سمجھنے والے بااثر مافیا سے چھٹکارہ حاصل ہوسکے ۔ اس موقع پرمرکزی نائب صدر حاجی محمد افضل بلوچ، حاجی سرفراز زونل چیئرمین ،چوہدری اسجد محمود ڈویژنل چیئرمین ، ملک ارشد محمودسب ڈویژنل چیئرمین ، ملک غلام مصطفی زونل وائس چیئرمین ،محمد مسکین زونل جائنٹ سیکرٹری سمیت دیگر عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے افسران کو خبردار کیا کہ محنت کشوں کے مسائل کے حل کے لئے فوری کردار ادا کیاجائے اگر پی ڈبلیو ڈی جہلم کے ورکروں کے مسائل حل نہ کئے گئے تو جہلم پی ڈبلیوڈی کے ملازمین مجبوراً ہڑتال کریں گے ۔ جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ افسران پر عائد ہوگی ۔ حاجی محمد افضل بلوچ نے افسران سے پی ڈبلیو ڈی ضلع جہلم میں ہونے والی باقاعدگیوں پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس موقع پر محنت کشوں نے شدید نعرے بازی کی ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow