، ہسپتال کے ترقیاتی کام تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر جہلم کپٹن )ر( عبدالستار عیسانی

جہلم(چوہدری عابد محمود +افتخار الحق)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق شعبہ صحت میں بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت الرٹ ہیں، صحت عامہ ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے ، ہسپتال کے ترقیاتی کام تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں، ڈاکٹر حضرات اپنی ڈیوٹی عبادت سمجھ کرکیا کریں، ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات میں مزید بہتری لائی جائے ، حکومت کے ویژن کے مطابق مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم کپٹن )ر( عبدالستار عیسانی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔بعد ازاں، مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایم ایس خالد محموداور اے سی کوآرڈینیشن ذولفقار علی کے ہمراہ ہسپتال میں ہنگامی اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔مفت ادویات کی مکمل فراہمی ،ا ترقیاتی کام میں تیزی ،ہسپتال کی صفائی، سیکورٹی کے انتظامات، کینٹین پر کوالٹی اشیا ء کی فراہمی ، پارکنگ کے مسائل، ہیلپ ڈیسک، کمپیوٹرائزڈ پرچی اور دیگر ہسپتال کے انتظامی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے آفیسرز کو ہدایت دی کے ہسپتال سے متعلق مسائل سے فوری طور پر اگاہ کیا جائے ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow