پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کی ٹیم کا اسسٹنٹ کمشنر دینہ، اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کے ہمراہ چھاپے

جہلم(چوہدری عابد محمود +راجہ نوبہارخان)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ، اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کے ہمراہ مغل شنواری جی ٹی روڈ دینہ، رانا عثمان بیکرز منگلا روڈ نکودار اور خیبر شنواری ہوٹل جی ٹی روڈ دینہ کے صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے معیاروں کو چیک کیا جس کے نتیجے میں صفائی ناقص ہونے ،گندے اور بدبو دار ماحول کی موجودگی کی وجہ سے رانا عثمان بکرز اور مغل شنواری کو سیل کر دیا جبکہ خیبر شنواری کو وارننگ نوٹس جاری کیا۔ دریں اثناء، ڈپٹی کمشنر جہلم کپٹن) ر ( عبدالستار عیسانی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس اشفاق احمد نے کم پیمانہ ملنے پر جی ٹی روڈ دینہ میں واقع خواب پیٹرولیم کی نوزلز کو سیل کر دیا۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow