گزشتہ روز ہونے والا فیصلہ ہر پہلو سے تاریخی ہے ۔چوہدری ظفر اقبال رہنما پی ٹی آئی

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری علی شان)پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والا فیصلہ ہر پہلو سے تاریخی ہے اور سپریم کورٹ تحسین کی حقدار ہے۔ اسے فیصلے سے نااہل نواز شریف کو ایک مرتبہ پھر نااہلی کا سرٹیفکیٹ وصول کرکے مجھے کیوں نکالا کا راگ آلاپے گے۔ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے اپنے تاریخی فیصلے کے ذریعے اہم اصول طے کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک نااہل شخص پر پارٹی صدارت کا دروازہ کھول کر ن لیگ نے سیاست کے دامن میں آلائشیں ڈالنے کی کوشش کی تھی۔ ایک بددیانت، خائن اور عدالت سے سزا یافتہ شخص کو پارٹی صدارت پر بٹھانا آئین و قانون کیساتھ مذاق تھا۔چوہدری ظفر اقبال نے کہا کہ ن لیگ کو چاہیے کہ وہ شرارتوں کی منصوبہ بندی کی بجائے سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرتے ہوئے اپنے لئے نئے لیڈر کا انتخاب کرے اور سیاست کو آگے بڑھنے دے کیونکہ ایک خاندان کی کرپشن بچانے کیلئے ملک اور پوری سیاست داؤ پر نہیں لگانی چاہیے ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow