ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی کا سوہاوہ اورڈومیلی میں مراکز صحت کا دورہ

جہلم(چوہدری عابد محمود +افتخار الحق)ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ اور دیہی مرکز صحت ڈومیلی کا اچانک دورہ کیا، ہسپتال اور آر ایچ سی کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور مریضوں ، انکے لواحقین سے ڈاکٹرز و طبی عملہ کے رویہ، ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیا، اے سی سوہاوہ ،ملک اعجاز ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی نے ہیلتھ ویک کے حوالے سے لگے سٹالز کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی کے اوقات میں ڈاکٹر کو اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دینے ہونگے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں موجود ادویات کی لسٹ مناسب جگہ پر آویزاں کی جائے نیز ڈاکٹرز کو بھی تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ وہ مریضوں کو باہر سے ادویات تجویز نہ کریں،پرچی کاؤنٹر پربزرگ، سپشل افراد اور لاغر مریضوں کیلئے ترجیحی بنیادو ں پر پرچی کے اجراء کا نظام نافذ کیا جائے ۔انہوں نے سٹالز پر موجود ڈاکٹرز کو ہدایت دی کہ وہ مریضوں کو معیاری سہولیات فراہم کر نے میں اپنا کردار ادا کریں۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow