ڈی پی او جہلم کی سوہاوہ سے 80کلو میٹر دور پہاڑی علاقے میں کھلی کچہری

سوہاوہ (بشیر احمد تارڑ) ڈی پی او جہلم کی سوہاوہ سے 80کلو میٹر دور پہاڑی علاقے میں کھلی کچہری پڑی درویزہ چوکی اور سوہاوہ میں ڈرائیونگ لائسنس کے لئے لرنر کاونٹر بنانے کا اعلان تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم حافظ عبدالغفار قیصرانی نے سوہاوہ شہر سے اسی کلو میٹر دور یو نین کونسل کوہالی کے علاقہ دیال میں پولیس تھانہ ڈومیلی کے سائلین کی شکایات سننے کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا ڈی پی او جہلم کا دیال پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا کھلی کچہری میں تھانہ ڈومیلی کی پانچ یونین کونسلوں کے چیئر مینز اور بلدیاتی نمائندوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی کھلی کچہری سے ڈی پی اوجہلم حافظ عبدالغفار قیصرانی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین گھنٹے کا سفر کر کے آپ کے پاس آنے کا مقصد آپ کو اپنا دوست بنانا ہے اور آپ کو یہ یقین دلانا ہے کہ میرے دروازے ہر خاص و عام کے لئے کھلے ہوئے ہیں انہوں نے شرکاء کو اپنا پرسنل موبائل نمبر دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ کسی قسم کی کوئی بھی زیادتی ہو یا کوئی آپ سے رشوت طلب کرے تو مجھے میسج کریں کال کریں میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ زیادتی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں منشیات فروشوں کے خلاف ہماری مہم میں ہمارا ساتھ دیں ڈی پی او جہلم نے شہریوں کے مطالبے کو پورا کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے لئے بنائے جانے والے لرنر کے لئے ڈی ایس پی سوہاوہ کے دفتر میں کاونٹر بنانے کا اعلان کیا اور پڑی درویزہ کی چوکی کو دوبارہ قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ڈی پی اوجہلم نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنے اور موقعہ پر درخواستوں کے فیصلے کیے

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow