جہلم ضلع بھر میں بااثر پٹواری درجنوں موضعات کو آن لائن سسٹم پر منتقل کرنے میں رکاوٹ

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزا قدیر بیگ)جہلم ضلع بھر میں بااثر پٹواری درجنوں موضعات کو آن لائن سسٹم پر منتقل کرنے میں رکاوٹ، محکمہ مال اورکمپیوٹر سنٹر کا عملہ بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھورہاہے ، کام کی تاخیر پرمحکمہ ریونیو اورکمپیوٹر سنٹر کا عملہ ایک دوسرے پر ذمہ داریاں ڈال کر اپنا اپنا دامن صاف کرنے میں مصروف ، بااثر پٹواری ضلع جہلم کے درجنوں موضعات کو آن لائن سسٹم پر منتقل کرنے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ، تفصیلات کیمطابق حکومت پنجاب کی جانب سے جہلم سمیت صوبہ بھر میں زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لئے ایک منصوبہ شروع کیا گیا اور تمام زمنیوں کا ریکارڈ کمپیوٹر پر منتقل کرکے آن لائن سسٹم متعارف کرایا گیا، قیمتی اراضی اور سیاست دانوں کے مخصوص حلقے جو کہ بااثر اور سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے پٹواریوں کے پاس تھے انہوں نے اپنے زرائع استعمال کرتے ہوئے ابھی تک اپنے حلقے کمپیوٹر پر منتقل نہیں کرائے اور اپنا کام تاحال جاری رکھے ہوئے ہیں ضلع بھر میں سینکڑوں موضعات تھے ، جن میں سے درجنوں موضعات آج تک کمپیوٹر ئزڈ سسٹم میں منتقل نہیں ہو سکے ، زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بااثر سیاست دانوں کی آشیر باد کیوجہ سے کمپیوٹرائزڈ سسٹم میں جان بوجھ کر رکاوٹیں ڈالی گئیں تاکہ قیمتی اراضی کی فروخت کا سلسلہ بھی چلتا رہے اور سیاست دانوں کے ڈیروں پر متاثرین کی رونقیں اور تھانہ کچہری کا سسٹم بھی بحال رہ سکے ۔ جہلم کے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر کہ وہ موضعات جو کمپیوٹرائزڈ نہیں ہو سکے کو کمپیوٹرائزڈ سسٹم میں منتقل کیاجائے تاکہ شہریوں کے مسائل میں کمی واقع ہو سکے ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow