جہلم شہر و مضافاتی علاقوں میں قسطوں کی آڑ میں سود کا دھندہ عروج پر

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم شہر و مضافاتی علاقوں میں قسطوں کی آڑ میں سود کا دھندہ عروج پر،بااثر افراد گھروں کی رجسٹریاں چیک بکوں پر سائن کروا کر شہریوں کو کنگال کرنے لگے، سود خور مافیا نے درجنوں مکانوں پر قبضے جما لئے ، تفصیلات کیمطابق جہلم شہر کے بارونق بازاروں ومضافاتی علاقوں میں قسطوں پرضروریات زندگی کی اشیاء دینے کی آڑ میں سود کاکارروبار عروج پر پہنچا رکھا ہے ، بااثر افراد قسطوں پرایل سی ڈیز، ایل ای ڈیز، فریج، اے سی، پنکھے ، موٹر سائیکلیں ، جنریٹرز ، موبائلز فونزوغیرہ قسطوں پر دیتے ہیں جس کے عوض سادہ لوح شہریوں سے کئی گنا منافع کے ساتھ چیک وصول کرلئے جاتے ہیں ، غریب سفید پوش والدین جو اپنی بیٹیوں کے ہاتھ پیلے کرنا چاہتے ہیں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے معمولی رقم کے عوض مکانوں کی رجسٹریاں یا چیک بک پر سائن کروا لئے جاتے ہیں اگر کسی وجہ سے قسط ادا نہ ہو سکے تو متاثرہ شخص سے موٹر سائیکل وغیرہ بھی چھیننے سے گریز نہیں کرتے اور الٹا چیک پر مقدمہ درج کروانے کی دھمکیاں دے کر متاثرین کو حراساں کیا جاتا ہے ، اس سارے معاملات میں پولیس کے اہلکار ان بااثر مافیا کی پشت پناہی کرتے ہیں اور متاثرہ شخص سے رقم کی وصولی کے نام پر پولیس اہلکار نجی ٹارچر سیلوں میں منتقل کرتے ہیں ، جہاں رقم کی وصولی کے ساتھ سود بھی وصول کیا جاتا ہے ، قسطوں کی اشیاء کی فراہمی کا دھندہ پچھلے چند سالوں سے متعارف ہوا ، جو آج مفید کارروبار کی صورت اختیار کر چکا ہے ، شہر ی سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر جہلم ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر و مضافاتی علاقوں میں سود کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ سادہ لوح شہری سود خور مافیا سے محفوظ رہیں۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow