ایم اے / ایم ایس سی سپلیمنٹری امتحان کے لئے قائم کردہ سنٹر ز جہلم کی حدود میں دفعہ 144نافذ

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزا ذوالفقاراحمد) ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ) ر( عبدالستار عیسانی نے بتایا کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے یونیورسٹی آف پنجاب جہلم کے زیر اہتمام ایم اے / ایم ایس سی سپلیمنٹری امتحان کے لئے قائم کردہ سنٹر ز جہلم کی حدود میں دفعہ 144نافذ کر دی ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے تحت کسی بھی غیر متعلقہ فرد کوامتحانی مرکز کے 1سو گز کی حدود میں داخلے پر پابندی ہوگی نیز امتحانی سنٹر کی حدود میں ایسا مواد جس سے امتحان میں شریک امیداواروں کو نقل میں مدد مل سکے لیجانے کی بھی ممانعت ہوگی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن دفعہ 144 کے تحت مورخہ 27فروری 2018 تک عمل درآمد رہے گا۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow