پنڈی سید پور میں بہن کو قتل اور دو بہنیں زخمی کرنے والا ملزم تنویر گرفتار

پنڈ دادن خان(نیر اعوان )پنڈی سید پور میں بہن کو قتل اور دو بہنیں زخمی کرنے والا ملزم تنویر گرفتار پنجاب پولیس کے ھیومی سائیڈ ٹیم کی کاروائی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنڈ دادنخان کے نواحی قصبہ پنڈی سید پور میں قتل کے بعد فرار ھونے والے ملزم تنویر کو ھیومی سائیڈ ٹیم انچارج سب انسپکٹر چوہدری عبدالرحمن حوالدار جعفر شاہ دیگر ملازمین نے ملزم تنویر کو چک دانیال سے گرفتار کر لیا ملزم تنویر نے گزشتہ روز معمولی تلخ کلامی پر اپنی تین بہنوں کو چھریوں ڈنڈوں سے شدید تشدد کر کے چودہ سالہ سویرا کو قتل اور دو بہنیں شدید زخمی کر کے فرار ھو گیا تھا جس کا مقدمہ نمبر 19 زیردفعہ 302 درج ھوا سماجی حلقوں نے سب انسپکٹر چوہدری عبدالرحمن انچارج ھیومی سائیڈ ٹیم کی کاروائی کو سراھتے ھوے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے سفاک قاتل کو سر عام پھانسی دی جائے ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow