ملکی دولت لوٹنے والے اب معصوم بن کر پھر قوم کو دھوکہ دینے کے لئے متحرک ہیں۔خادم اللہ بٹ رہنما تحریک انصاف

جہلم(چوہدری عابد محمود +راجہ نوبہارخان)جہلم پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خادم اللہ بٹ نے کہا ہے کہ ملکی دولت لوٹنے والے اب معصوم بن کر پھر قوم کو دھوکہ دینے کے لئے متحرک ہیں مگر ان کی سیاسی چالیں کسی کام کی نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملکی دولت لوٹنے اور 32 سال کے لگ بھگ اقتدار میں رہنے والے ن لیگی حکمران بتائیں کہ انہوں نے ان 32 سالوں میں ایسا کونسا ہسپتال یا کالج قائم کیا ہے جہاں پر ان کا علاج اور ان کے بچے تعلیم حاصل کررہے ہوں ہمارے حکمران اب کہتے ہیں کہ ہمیں اقتدار ملا تو ملک کو بہتر طبی اور تعلیمی سہولتیں فراہم کرینگے ، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ 32 سالوں میں انہوں نے لوٹ مار کے سوا کوئی عمل نہیں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمرا ن خان مستقبل میں پاکستان کے وزیر اعظم ہونگے، وطن عزیز کے غیور عوام ن لیگی کرپٹ حکمران ٹولے سے سخت نالاں ہیں اور انہیں مزید اقتدار میں برداشت نہیں کرینگے اور آئندہ عام انتخابات میں بھی ن لیگ کے امیدواروں کو شکست سے دوچار کرینگے ، انہوں نے کہا کہ شریف برادران کا حکومت میں مزید رہنا ملک و قوم کے لئے شدید نقصان دہ ہے ، ن لیگی حکمران مفادات اور لوٹ مار کی پالیسیوں سے قومی وسائل لوٹ کر پاکستانی معیشت کو دیوالیہ بنا رہے ہیں ، مایوسیوں میں ڈوبی پاکستانی قوم کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہی واحد امید ہیں، عوام پی ٹی آئی کے قائد پر بھرپور اعتمادکرتے ہیں اور ان کے سیاسی منشور پر آئندہ عام انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے ن لیگ کو تاریخی اور عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow