جہلم شہر کے متعدد سکولوں ، کالجوں کے اردگرد گندگی اور غلاظت کا راج

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیر احمد راجہ)جہلم شہر کے متعدد سکولوں ، کالجوں کے اردگرد گندگی اور غلاظت کا راج، موذی امراض پھوٹنے کا اندیشہ ، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں واقع سکولوں کالجوں کے داخلی و خارجی راستوں کے سامنے اور اردگرد کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور نالیوں کا گندا پانی بھی مزید تعفن کا باعث بن رہاہے ، علاقہ مکینوں سمیت سکولوں کالجوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے والدین نے چیئرمین میونسپ کمیٹی جہلم ڈپٹی کمشنر جہلم کو اس اہم مسئلے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے کہ علاقہ مکینوں کا ان گندگی اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں بارے کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکر تواتر سے صفائی ستھرائی نہیں کرتے جس کیوجہ سے علاقہ مکین اپنے گھروں کا کوڑا کرکٹ سرکاری اداروں کے اردگرد پھینک دیتے ہیں ، جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں سے سرکاری کے باہر کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوتے ہیں ، علاقہ مکینوں نے چیئرمین میونسپل کمیٹی ، ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی درسگاہوں کے باہر قائم ہونے والے گندگی کے ڈھیروں کو اٹھانے کے لئے سینٹری ورکروں کوروزانہ کی بنیاد پر صفائی کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ سکولوں کالجوں میں زیر تعلیم بچے صاف ستھرے ماحول میں تعلیم حاصل کر سکیں ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow