ضلع جہلم میں بھی ہفتہ خاندانی منصوبہ بندی کے حوالہ سے تقریبات کا بھرپور انعقاد

جہلم(چوہدری عابد محمود +راجہ نوبہارخان)محکمہ بہبودِ آبادی ضلع جہلم کے زیرِ اہتمام ضلع بھر میں 19 تا 24 فروری ہفتہ خاندانی منصوبہ بندی منایا جا رہا ہے۔ضلعی آفیسر محکمہ بہبود آبادی جہلم حسن خالد وڑائچ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سیکریٹری محکمہ بہبودِ آبادی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی ہفتہ خاندانی منصوبہ بندی کے حوالہ سے تقریبات کا بھرپور انعقاد کیا جارہا ہے۔ ان تقریبات میں تحصیل سطح پر آگاہی واک ، تقریری مقابلہ، صحت مندما ؤں اور صحت مند بچوں کے مقابلے فلاحی مراکز کی سطح پر فلم شوز ، آگاہی سیشن برائے علما، کرام، سوشل ورکز، ثقافتی و فیملی میلے شامل ہیں تا کہ عوام الناس میں خاندانی منصوبہ بندی کی ضرورت ، اہمیت اور افادیت کو اجاگر کیا جا سکے اور تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور ماں بچے کی صحت سے متعلقہ در پیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔خاندانی منصوبہ بندی، بہتر طرزِ زندگی کے پیغام کو عوام الناس تک پہنچانے کے لیے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا استعمال بھی کیاجائے گا۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow