جہلم کے مختلف تھانوں کی پولیس نے جرائم پیشہ افرادکے خلاف کاروائیاں،کئی گرفتار

جہلم(چوہدری عابد محمود +راجہ نوبہارخان) جہلم کے مختلف تھانوں کی پولیس نے جرائم پیشہ افرادکے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 10افراد کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے2200گرام چرس22لیٹر شراب ،پسٹل 30بور معہ 3عدد روند برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔جبکہ 6افراد کو جواء کھلتے ہوئے گرفتار کیا جنکے قبضہ سے 40520/-روپے،3عدد موبائل،2عدد موٹرسائیکل و آلات قماربازی برآمد کئے ۔منشیات فروشی پر مقدمہ درج ،تھانہ سوہاوہ کے خالد محمود اے ایس آئی نے دورن گشت ملزم فیصل محمود ولد محمد افضل قوم مغل سکنہ وارڈ نمبر8سوہاوہ سے 1100گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ سوہاوہ کے محمد غفار ایس آئی نے دورن گشت ملزموحید اخترعرف جمعہ ولد صادق شیخ قریشی سکنہ وارڈ نمبر6سوہاوہ سے 1100گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا ۔تھانہ سوہاوہ کے خالد محمود اے ایس آئی نے دورن گشت ملزم سہیل احمد ولد بشیر احمد قوم جٹ سکنہ ڈھیری نئی آبادی سوہاوہ سے 10لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ سوہاوہ کے محمد غفار ایس آئی نے دورن گشت ملزم محمدعامر ولد محمد بشیر قوم آرائیں سکنہ وارڈ نمبر3سوہاوہ سے 10لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ دینہ کےSHOنے معہ ٹیم دوران ناکہ بندی پایاکہ کارنمبری ہنڈا BS/196اسلام آباد جو ڈرئیور رف ڈرائیونگ کرتے ہوئے انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلارہا تھا ساتھ بیٹھے ہوئے اشخاص آتش بازی کررہے تھے ۔جس کو روک کر چیک کیا تو سامان آتش بازی 8عدد شرنائیاں اور2بوتل شراب تھوڑی تھوڑی استعمال شدہ برآمدہوئی۔ بعد دریافت ان کے نام پتے ڈرائیورمسمی سعد فاروق ولد راجہ امجد فاروق، ساتھ بیٹھے ہوئے مسمیان راجہ عمیر امجد ولد راجہ امجد فاروق قوم قریشی سکنہ محلہ مستریاں جہلم،شیر یار ولد سعید احمد قوم کشمیری سکنہ کالا گجراں، ارسلان نسیم ولد راجہ نسیم خان سکنہ محلہ باغ ،محمد ہارون ولد محمد اقبال سکنہ محلہ باغ جہلم معلوم ہوئے ۔ جن کو قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر مقدمہ درج تھانہ دینہ کے شکیل آفتاب اے ایس آئی نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر95/17بجرم324/337Hii/148/149ت پ تھانہ دینہ میں ملزم برریمانڈ جسمانی بنیامین عرف مینی ولد محمد الطاف قوم جٹ سکنہ پنڈجاٹہ سے پسٹل 30بو رمعہ 03روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج ،تھانہ صدرکے طارق محمود ایس آئی نے دوران گشت و پڑتال منشیات و بدریہ گان مخبر خاص کی اطلاع پر عوامی ہوٹل ازان شہباز حسین ولد محمد اسلم قوم جٹ سکنہ عید گاہ سعیلہ پر ریڈ کیا جہاں پر مسمیان محمد سعید ولد محمد اسحاق قوم مغل سکنہ بگا جہلم ، محمد شہباز ولد محمد ریاض قوم جٹ سکنہ عیدگاہ سعیلہ ،خرم اقبا ل ولد ظفر اقبال قوم جٹ سکنہ سعیلہ، ارشد محمود ولد خان محمدقوم جٹ سکنہ عید گاہ سعیلہ، وسیم آصف ولد عبدالرؤف قوم جٹ سکنہ چتن بذریعہ تاش قمار بازی میں مصروف تھے جن کو باامداد ہمرائیاں قابو کرلیا۔پڑ قمار باز سے رقم مبلغ 40520/-روپے ،3عدد موبائل فون، 2عدد موٹر سائیکل، و آلات قمار بازی قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج،تھانہ سٹی کے علی اکبر شاہ ایس آئی نے دوران گشت و پڑتال کرایہ داران پایا کہ مسمی فرخت محمود ولد محمد عجائب قوم گکھڑ سکنہ ڈھوک میانی داخلی بڑا گواہ تحصیل سوہاوہ جو کہ کواٹر ازان مسمی اورنگ زیب ولد کیچم خان سکنہ کنتریلہ تحصیل و ضلع جہلم میں بطور کرایہ دار رہائش پذیر ہے۔ ہر دو کس نے اس بابت نہ تو مقامی پولیس کو کوئی اطلاع دی ہے اور نہ ہی تھانہ میں اندراج کروایا ہے۔ جن کے خلاف مقدمہ
درج کر لیا گیا ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow