دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

دینہ (امجدسیٹھی) دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی ،دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے بلند شعلوں نے سٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا ،لاکھوں کا نقصان ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح 7بجے کے قریب دینہ جی ٹی روڈ پر واقع ٹوٹل پمپ کے سٹور میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے بلند شعلوں نے پورے سٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور ایک گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ،آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان ریسکیو 1122کی بروقت کاروائی سے مزید کروڑوں کا نقصان ہونے سے بچا لیا گیا ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow