کاروباری و سماجی شخصیت قاضی عاشق حسین علالت کے باعث انتقال کر گئے

دینہ (امجدسیٹھی) دینہ کے نواحی علاقہ موہال کی ہردلعزیز معروف کاروباری و سماجی شخصیت قاضی عاشق حسین علالت کے باعث انتقال کر گئے ،مرحوم چوہدری نوا ز اور چوہدری رب نواز کے والد اور معروف صحافی چوہدری عادل کے نانا جان تھے ،نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی مذہبی ،کاروباری ،سیاسی شخصیات سمیت کثیر تعداد کی شرکت ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ موہال کی ہر دلعزیز معروف کاروباری و سماجی شخصیت قاضی عاشق حسین علالت کے باعث انتقال کر گئے مرحوم چوہدری نواز ،چوہدری رب نواز کے والد محترم ،محمد شریف ،چوہدری اعجاز کے چچا جان ،معروف صحافی چوہدری عادل حسین کے نانا جان ،سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عبدالرزاق ،چوہدری وقار آصف،چوہدری واجد حسین اور چوہدری عامر امین کے ماموں تھے ،مرحوم کی نماز جنازہ پیر فخر نذیر قاسم موہڑوی آستانہ عالیہ بوڑا جنگل شریف نے پڑھائی ،نماز جنازہ آبائی گاؤں موہال میں ادا کی گئی جس میں علاقہ بھر کی مذہبی ،کاروباری ،سیاسی ،صحافیوں سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی،مرحوم انتہائی ملنسار اور اچھی طبیعت کے مالک تھے ان کی وفات پر علاقہ بھر کی ہر آنکھ اشکبار تھی۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow