تفصیل واضح نہیں۔ تاہم، مقامی ٹیلی ویژن اسٹیشنوں نے کہا ہے کہ واقع میں کم از کم 20 افراد زخمی ہوئے

فلوریڈا: اسکول شوٹنگ واقع میں 20 زخمی

فلوریڈا کی بروورڈ کاؤنٹی کے پولیس سربراہ کا کہنا ہے کہ پارک لینڈ کے ہائی اسکول میں شوٹنگ کے واقع میں ملوث ملزم ابھی تک نہیں پکڑا گیا۔

تفصیل واضح نہیں۔ تاہم، مقامی ٹیلی ویژن اسٹیشنوں نے کہا ہے کہ واقع میں کم از کم 20 افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں یا زخموں کی شدت کے بارے میں پولیس کے پاس خاطر خواہ اطلاعات موجود نہیں ہیں۔

اُنھوں نے صورت حال کو ’’غیر واضح‘‘ قرار دیا ہے۔ ایف بی آئی جائے واردات پر تعینات ہے۔

ٹیلی ویژن تصاویر میں ’مرجوری اسٹون مین ڈگلس ہائی اسکول‘ سے بچوں کی چیخ و پکار سنائی دیتی ہے۔ یہ اسکول فورٹ لوڈرڈیل سے تقریباً 24 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے، جب کہ لوڈرڈیل میامی کے شمال میں تقریباً 72 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

متعدد زخمیوں کو ایمبولینس میں منتقل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

پولیس اور ایمرجنسی سے تعلق رکھنے والے کارکنان مضافات میں موجود ہیں، اور اُنھوں نے آبادی کو چوکنہ کیا ہے کہ وہ بغیر مجبوری باہر نہ نکلیں۔

Leave a Reply

x

Check Also

سنیما کی بحالی ، اینی میٹیڈ فلموں کا مستقبل بھی روشن

کراچی میں کئی فلم ساز کمپنیوں اور اشتہاری کمپنیوں سے وابستہ اداروں نے اینیمیشن اور گرافکس کی جدید ترین سہولیات کے آراستہ اسٹوڈیوز قائم کر لئے ہیں جہاں دن رات کام ہو رہا ہے۔

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow