کونسل سادات پاکستان ، ساداتِ کرام کے اتحاد کے لئے عنقریب تنظیم سازی کرے گی۔سید طالب حسین نقوی

جہلم(چوہدری عابد محمود +راجہ نوبہارخان)کونسل سادات پاکستان ، ساداتِ کرام کے اتحاد کے لئے عنقریب تنظیم سازی کا آغاز کر رہی ہے جس میں ملک بھر بشمول آزادکشمیر سے سادات کرام کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہاہے ان خیالات کا اظہار چیف آرگنائزر کونسل سادات پاکستان سید طالب حسین نقوی نے یو کے سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ تنظیم کے قیام کا مقصد سادات برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے ساتھ ساتھ سادات کے حقوق کی بالادستی کے لئے کام کیا جائیگا، تنظیم میں شامل ہر معزز رکن کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کیا جائیگا، غریب سادات کی مدد کے لئے ’’ ہیلپ کمیٹی ‘‘ تشکیل دی جائیگی جو بچیوں کی شادیوں کے حوالے سے اخراجات پر کام کرے گی۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

دینہ (امجدسیٹھی) دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow