جہلم سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں نگران کمیٹیاں قائم

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید اکرم حسین شاہ)جہلم سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی سہولت کیلئے شعبہ بیرونی مریضاں (اوپی ڈی) کے اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ کرتے ہوئے ڈاکٹروں سمیت پیرا میڈیکل عملے کی بروقت موجودگی ، ادویات کی دستیابی اور علاج معالجے کے نظام کی مانیٹرنگ کے لئے نگران کمیٹیاں قائم کر دی گئیں ، او پی ڈی صبح 8 بجے کھلے گی اور 3 بجے تک بغیر کسی وقفے کے علاج معالجہ جاری رہے گا، اس ضمن میں جہلم سمیت صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرٹنڈنٹس کو تحریری طور پر ہدایات جاری کر دی گئی ہیں نگران کمیٹیاں اپنی رپورٹ ایم ایس کی وساطت سے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو بجھوائیں گی۔واضح رہے کہ سرکاری ہسپتالوں کے شعبہ بیرونی مریضاں میں 8 بجے کی بجائے 9 بجے تک ڈاکٹروں کی آمد ہوتی تھی اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے او پی ڈی کے اوقات میں 1 گھنٹے کا اضافہ کرتے ہوئے مذکورہ بالا او پی ڈی میں ادویات کی دستیابی کوبھی یقینی بنایا جائے گا ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر جہلم کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ کو اس ضمن میں موصول ہونے والے مراسلے میں ہدایات کی گئی ہے کہ احکامات پر عملدرآمد کرکے رپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بھجوائی جائے۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

دینہ (امجدسیٹھی) دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow