مصری موڑ سے جلالپو شریف تک کشادہ کی جانے والی سٹرک میں موجود پلیوں کو از سر نو تعمیر نا کرنے سے مسائل جنم لینے لگے

جہلم(چوہدری عابد محمود +راجہ نوبہارخان)جہلم محکمہ پراونشل ہائی وے کی انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی ، کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر سٹرک پراونشل ہائی وے کو منہ چڑھانے لگی ،مصری موڑ سے جلالپو شریف تک کشادہ کی جانے والی سٹرک میں موجود پلیوں کو از سر نو تعمیر نہیں کیا گیا جس کے باعث پلیاں تنگ ہو گئی ہیں جس سے حادثات میں اضافہ ہو گیا ہے ، کمشنر راولپنڈی ،ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق مصری موڑ سے جلالپور شریف تک کئی دہائیاں قبل تعمیر ہونے والی سٹرک پر موجود تمام پل اور پلیاں جو کہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں اور بوسیدہ پلوں و پلیوں میں گڑھے پڑچکے ہیں ، ٹھیکیدار نے پلیاں اور پل از سر نو تعمیر کرنے کی بجائے پرانے پلوں و پلیوں پر بجری اور تارکول ڈال کر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عملدرآمد کیا ہے جبکہ سٹرک کشادہ اور تنگ پلیوں کے باعث روزانہ کی بنیاد پر حادثات ہونا شروع ہو چکے ہیں، علاقہ مکینوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ محکمہ پراونشل ہائی وے جہلم کے افسران نے سوچی سمجھی سازش کے تحت کروڑوں روپے کی لاگت سے نئی تعمیر ہونے والی سٹرک میں بوسیدہ پلوں و پلیوں کو نئے سرے سے سڑکوں کے برابر تعمیرکروانے کی بجائے پرانی پلیوں پر اکتفا کیا ہے جس کیوجہ سے حادثات رونما ہورہے ہیں، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر متعلقہ محکمہ کے ذمہ داران نے پل و پلیاں تعمیر نہ کروائے تو نیب اور اینٹی کرپشن سے رجوع کیا جائیگااور قومی دولت لوٹنے والے ذمہ داران کے خلاف ہائی کورٹ میں بھی رٹ دائر کی جائیگی تاکہ طے شدہ منصوبے کے مطابق سڑکیں و پلیاں تعمیر ہو سکیں ۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

دینہ (امجدسیٹھی) دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow