جہلم جی پی او شبانہ پوسٹ آفس کے کلرکوں کی شہریوں سے بدتمیزی روز کا معمول

جہلم(چوہدری عابد محمود +راجہ نوبہارخان)جہلم جی پی او شبانہ پوسٹ آفس کے کلرکوں کی شہریوں سے بدتمیزی روز کا معمول، پارسل ، رجسٹری ، منی آرڈر بارے آگاہی حاصل کرنے پر شہریوں سے تلخ جملوں کا استعمال شہریوں نے محکمہ ڈاک کے بداخلاق عملے سے دلبرداشتہ ہو کر نجی کورئیر کمپنیوں سے رجوع کرنا شروع کر دیا، شہریوں کا پوسٹ ماسٹر جنرل شمالی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق جہلم پروفیسر کالونی کے رہائشی چوہدری دانیال نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز میرا پارسل کراچی سے آیا جو کہ جی پی او جہلم کا پوسٹ مین مجھے میرے گھر دے کر گیا،مطلوبہ اشیاء کی تبدیلی کے لئے 1 گھنٹے بعد وہی پارسل تیار کے کراچی بھجوانے کے لئے شبانہ پوسٹ آفس جی پی او جہلم گیا تو ڈیوٹی پر موجود عملے نے پارسل بھجوانے کی بجائے بحث مباحثہ شروع کر دیااور حکم جاری کیا کہ جو ہدایات دے رہے ہیں اس پر عمل کریں ورنہ اپنا پارسل یہاں سے لے جائیں ، جبکہ پوسٹ آفس میں موجود حساس ادارے کے اہلکار نے بتایا کہ سرکاری اداروں میں تعینات افسران و اہلکار خوش گفتار ہوتے ہیں سمجھ نہیں آرہی کہ حکومت پاکستان کے ملازمین نے اتنا تلخ لہجہ اور رویہ کیوں اپنا رکھا ہے ، جبکہ جی پی او میں موجود درجنوں صارفین نے بتایا کہ شبانہ پوسٹ آفس میں نرم خوشگفتار اور اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کو پاکستان پوسٹ کو تعینات کرنا چاہیے ، موجودہ پوسٹ آفس کے ملازمین کم اور تھانے دار زیادہ محسوس ہوتے ہیں جسکی وجہ سے شہری دلبرداشتہ ہو کر نجی کورئیر کمپنیوں سے رجوع کرنے پر اکتفا کررہے ہیں ، شہریوں نے پی ایم جی شمالی پنجاب سے جی پی او جہلم شبانہ پوسٹ آفس میں تعینات اہلکاروں کی انکوائری کروانے اور ضلع بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

دینہ (امجدسیٹھی) دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow