زین جٹ کی میانوالی میں ڈاکٹر حسین قادری سے ملاقات

جہلم(چوہدری عابد محمود +راجہ نوبہارخان)مصطفوی انقلاب کیلئے ایک کروڑ نمازیوں کی تیاری پر کام کرنا ہوگا۔ زین جٹ کی میانوالی میں ڈاکٹر حسین قادری سے ملاقات۔گزشتہ روز میانوالی میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 67ویں سالگرہ کے موقع پر ’’عالمی سفیرِ امن سیمینار ‘‘ کے موقع پر زین جٹ کی ڈاکٹر حسین قادری سے ملاقات ہوئی۔جس میں پورے شمالی پنجاب کی کارکردگی بارے بتایا گیا کہ 9اضلاع سمیت56 میں سے 38تحصیلات میں یوتھ لیگ کی تنظیمات قائم ہو چکی ہیں ۔باقی کو مکمل کرنے کیساتھ یونین کونسلوں میں کام شروع ہو چکا ہے۔ اِس موقع پر عرفان نیازی ایڈووکیٹ صدر اور انعام مصطفوی نگران شمالی پنجاب بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر حسین قادری نے کارکردگی کو سراہتے ہوئے ورکنگ کو مکمل کرنے کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جب تک وارڈ سطح تک تنظیمات مکمل کرنے کیساتھ ایک کروڑ نمازیوں کو مصطفوی انقلاب کیلئے تیار کرنا اشد ضروری جس کے بغیر انقلاب کے نعرے و مارے جا سکتے ہیں مگر انقلاب نہیں آسکتا۔ یوتھ لیگ شمالی پنجاب کی ٹیم نے قائد ڈے پر یہ عہد کیا کہ انشاء اللہ مرکز کی طرف سے دیا گیا ٹارگٹ پورا کر کے قائد کے چہرے پر مسرت کا سامان مہیا کریں گے۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

دینہ (امجدسیٹھی) دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow