ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر ضلع جہلم پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے

جہلم(چوہدری عابد محمود +افتخار الحق) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر ضلع جہلم پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے،غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر تھانہ صدر کے غلام مجتبٰی اے ایس آئی نے بضمن تفتیش متعلقہ مقدمہ نمبر 37/18بجرم457/380/411ت پ تھانہ صدرمیں ملزم برریمانڈ جسمانی عامر شہزاد ولد گلزار احمد قوم شیخ سکنہ گلی میر پوریاں کالا گجراں جہلم سے آہنی مکہ برآمدکرکے مقدمہ درج کر لیا ۔ کائیٹ فلائینگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج ،تھانہ چوٹالہ کے محمد اقبال ایس آئی نے دوران گشت پایا کہ مسمی علی حسن ولد انور علی قوم سید سکنہ شاہدرہ لاہورنے اپنے پاس 3 عدد پتنگیں ، 1عدد ڈور رکھ کر ارتکاب جرم کیاہے۔جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج،تھانہ سوہاوہ کے خالد محمود اے ایس آئی نے دوران گشت و پڑتال کرایہ داران پایا کہ مسمی سید ذاکر اللہ ولد سید جعفر سکنہ بشام کوڑمنگ تحصیل بشام شانگلا جو کہ مکان ازان راجہ شیر ولد محمد اعظم قوم راجپوت سکنہ ڈھوک رکھ دانی میں بطور کرایہ دار رہائش پذیر ہے۔ ہر دو کس نے اس بابت نہ تو مقامی پولیس کو اطلاع دی ہے اور نہ ہی تھانہ میں اندراج کروایا ہے۔ جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

دینہ (امجدسیٹھی) دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow