پولیس تھانہ سوہاوہ کی بڑی کاروائی بھاری مقدار میں منشیات برآمد چار ملزمان گرفتار مقدمات درج

سوہاوہ (بشیر احمد تارڑ) پولیس تھانہ سوہاوہ کی بڑی کاروائی بھاری مقدار میں منشیات برآمد چار ملزمان گرفتار مقدمات درج تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ نے ڈی پی او جہلم کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے بڑے نیٹ ورک کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے گزشتہ روز کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیات فروش وحیداختر عرف جمعہ کے ڈیرے پر کامیاب ریڈ کرتے ہوئے فیصل محمود ، سہیل احمد اور عامر کو بھاری مقدارمیں شراب اور چرس سمیت گرفتار کر لیا جبکہ وحید اختر عرف جمعہ سے 1200گرام چرس ، فیصل سے 1200گرام چرس عامر سے 10لیٹر شراب اور سہیل احمد سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے زیر دفعات 9Cاور 3/4 کے تحت مقدمات درج رجسٹر کیے ملزمان کافی عرصہ سے منشیات کا کاروبار کررہے تھے جس پر پولیس تھانہ سوہاوہ نے ریکی کرتے ہوئے ایلیٹ فورس کی مدد سے کامیاب ریڈ کر کے ملزمان کو منشیات سمیت گرفتار کیا ۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

دینہ (امجدسیٹھی) دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow