دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق

دینہ (امجدسیٹھی) دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ،حادثہ کا شکار ہونیوالے شخص کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ سر پر گہری چوٹوں کے باعث دم توڑ گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے قریب بوڑا جنگل کے مقام پر رات کی تاریکی میں تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل سوار ملک ارشد کو کچل ڈالا اور فرار ہو گیا ،لوگوں نے رات کے اندھیرے میں زخمی شخص کو دیکھا اور ہسپتال پہنچایا جہاں سے شدید زخمی حالت میں ملک ارشد کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز دم توڑ گیا ۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

دینہ (امجدسیٹھی) دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow