موبائیل ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے حادثات سے نبردآزما ہونے کے بارے بریفنگ

دینہ (امجدسیٹھی)
SSPOموٹر وے پولیس شہریار سکندر کی خصوصی ہدایات پر موبائیل ایجوکیشن یونٹ کے افسران انسپکٹر رانا نسیم عباس،انسپکٹر احسن اقبال اور بیٹ 6سوہاوہ کے آپریشنل آفیسر انسپکٹر ملک اختر نواز نے سوہاوہ ٹول پلازہ کے نزدیک آئیل ٹینکرز کے ڈرائیوروں اور عملہ کو حادثہ کے بعد پیش آنیوالی صورتحال جیسا کہ آگ لگ جانا ،ہجوم کا اکھٹا ہو جانا اور زخمی ہو جانا وغیرہ سے درست انداز سے نبرد آزما ہونے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ،نیز ایسے موٹرسائیکل سوار جوکہ بغیر ہیلمٹ یا بیک ویو مِرر کے سفر کرتے ہیں انکو بھی بریف کیا گیا ،اس موقع پر پریس کلب دینہ کے صدر امجد محمود سیٹھی ،دینہ پریس کلب کے صدر عرفان محبوب ،سینئر صحافی رضوان سیٹھی اور محمد افضل نے بھی شرکت کی۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

دینہ (امجدسیٹھی) دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow