حلقہ پی پی27پنڈ دادنخان ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کی بجائے “ترق” گیا

پنڈ دادنخان +ٹوبھہ ( رپورٹ ،ملک ظہیر اعوان )حلقہ پی پی27پنڈ دادنخان ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کی بجائے “ترق” چکا ہے ،گندی گلیوں اور نالیوں نے عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے پنڈ دادنخان شہر کا سیوریج سسٹم کا منصوبہ نالیوں میں بہہ چکا ہے نکاسی آب کا بند وبست نہ ہونے کے باعث لِلہ شریف ،ٹوبھہ ،پنن وال ،دھریالہ جالپ ، پنڈی سید پور ،پنڈ دادنخان شہر سمیت دیگر تمام دیہات اور قصبات کچرا کنڈی بن چکے ہیں شہروں میں لوگ گٹروں ملا گندا پانی استعمال کر رہے ہیں ،لِلہ انٹر چینج پنڈ دادنخان روڈ تباہ حال ہو چکی ہے ، جو کہ پنڈ دادنخان کے سیاسی نمائندوں کے منہ پر تماچہ ہے سٹرک ٹوٹ چکی ہے تمام پلوں میں شگاف پڑ چکے ہیں آئے روز حادثات ہو رہے ہیں پنڈ دادنخان سے جلالپو رشریف تک سٹرک کی دونوں جانب بنائے جانے والے نالے ادھورے پڑے ہیں پنن وال اور جلالپو رشریف میں مین روڈ تباہ وبرباد ہو چکی ہے ،مصری موڑ سے جہلم شہر تک مین اکلوتی روڈ کسی صحرا کا منظر پیش کر رہی ہے ،لنگر لنک روڈ ،عیسی وال لنک روڈ ،ڈھوک وینس لنک روڈ ،حطار لنک روڈ پر پیدل چلنا بھی دشوار ہو چکا ہے ،پنن وال گندگی کی دلدل میں دھنس چکا ہے لِلہ بھروانہ اور دیگر محلوں کی گلیاں گندے جوہڑوں میں تبدیل ہو چکی ہیں مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت تحصیل پنڈ دادنخان میں ترقیاتی کام کروانے میں مکمل طور پر ناکام اور بدنام ہو چکی ہے عوام کا کہنا ہے کہ اب ہم کسی بھی حکومتی ٹاؤٹ کی چکنی چوپڑی باتوں میں نہیں آ ئیں گے ،اور نہ ہی اب جھوٹی باتوں سے بات بنے گی اور نہ ہی کھوکھلے نعروں سے ہم مطمن ہوں گے ،ہمیں تو عملی ترقی چائیے ،”ترق” تو پہلے ہی نااہل نمائندوں کے باعث ہمارے مقدوروں میں لکھا جا چکا ہے جتنے تک ہم اپنے نمائندے تبدیل نہیں کریں گے اتنے تک ہم تقریروں اور کھوکھلے نعروں میں ہی ترقی کا نام سنتے رہیں گے تحصیل پنڈ دادنخان کے عوام اب صرف باتیں نہیں سنیں گے حکومتی نمائندوں کے خلاف عوام میں سخت نفرت پائی جاتی ہے حافظ محمد اکرام لِلہ شریف اور دیگر افراد نے پینے کے پانی ،سٹرکوں اور سیوریج سسٹم کے نہ ہونے کے خلاف سپریم کورٹ سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

دینہ (امجدسیٹھی) دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow